نیویارک: (دنیا نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے انڈوں کا استعمال نقصان دہ نہیں ہے۔
امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے مریض بغیر کسی خوف کے انڈے کھا سکتے ہیں۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈوں کا استعمال ذیابیطس کے شکار افراد کے خون میں موجود کولیسٹرول کی سطح پر برے اثرات مرتب نہیں کرتا۔ محققین کا کہنا ہے کہ انڈے پروٹین اور مختلف اجزاء کا بہترین ذریعہ ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔