لاہور: (دنیا نیوز) اگر آپ رات دیر کچھ کھانے کے عادی ہیں تو اپنی اس عادت کو جلد ختم کردیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رات کو کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جانے سے نظام انہضام متاثر ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم دن کے اوقات میں زیادہ ایکٹیو ہوتا ہے جس کی وجہ سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں جسم کو کوئی خاص مشقت نہیں کرنا پڑتی اسی لیے غذا کو ہضم ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے اور اگر کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جائیں تو نظام انہضام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھ جاتا ہے۔