لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین کے مطابق کم سونے سے دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت پر برا اثر پڑتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 7 گھنٹے سے کم نیند جسمانی اور ذہنی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ کم سونے سے بیماریوں کے خلاف جسم کا مدافعتی نظام بھی ٹھیک سے کام نہیں کر پاتا۔ ماہرین کے مطابق 20 گھنٹے تک مسلسل جاگتے رہنے سے انسان کے فیصلہ کرنے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔