لاہور: (دنیا نیوز) آم میں موجود قدرتی خصوصیات کینسر اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آم میں کئی ایسی قدرتی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف کینسر کے جراثیم پیدا ہونے سے تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ یہ ذیابیطس کے ہونے کے خطرے سے بھی بچاتی ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق اگرچہ آم کا شیک بنا کر پینے سے انسانی جسم میں شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے، تاہم آم کھانے سے شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔