لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین نے تازہ تحقیق میں کہا ہے کہ وٹامن ڈی کی خون میں زیادہ مقدار سے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات 22 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار خاص طور پر خواتین کے لئے فائدہ مند ہے۔
امریکی کینسر سوسائٹی نے ایشیا، یورپ اور امریکا میں بارہ ہزار افراد پر تحقیق کے بعد رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن افراد کو زیادہ مقدار میں وٹامن ڈی دی گئی، ان میں بڑی آنت اور ریکٹم کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکان کم ہو گئے۔ وٹامن ڈی کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی زیادتی کے منفی اثرات بتائے جاتے ہیں۔