لاہور: (ویب ڈیسک) دودھ پینا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، کیوں کہ اس میں موجود غذائیت ہماری قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر روز دودھ کا ایک گلاس پینا ہمارے قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ معدے میں تیزابیت کو دور کرسکتا ہے اور ہمیں فٹ رہنے میں مدد دیتا ہے۔ دودھ میں موجود لینولک نامی ایسڈ جسم میں غیر ضروری فیٹ کو بھی ختم کرتا ہے۔
دودھ پتلا اور کریم جیسا ہوتا ہے کہ کیوں کہ اس میں وٹامنز، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹ اور فیٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دودھ پینے سے ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے، جس سے آپ رات کو سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ دہی، پنیر، مکھن، آیس کریم یا فلیورڈ دودھ سے بھی آپ کو وہ تمام غذائیت مل سکتی ہیں جو دودھ کے ایک گلاس میں موجود ہیں۔