بنگلور: (دنیا نیوز) بھارتی شہر بنگلور میں دماغی مرض میں مبتلا شخص دوران آپریشن گٹار بجاتا رہا۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ سے تعلق رکھنے والا تسکین ابن علی نامی گٹار ساز دماغ کے عارضے میں مبتلا تھا، بھارتی شہر بنگلور کے ہسپتال میں دوران آپریشن ڈاکٹروں نے یہ دیکھنے کے لیے کہ اس کی انگلیاں ٹھیک کام کر رہی ہیں یا نہیں، اس کو گٹار تھما دیا۔
گٹار کا ہاتھ میں آنا تھا کہ آپریشن تھیٹر میں لیٹے مریض کی انگلیوں میں جیسے کرنٹ دوڑنے لگا۔ ایک سے بڑھ کر ایک دھن بجا کر سب کو حیران کردیا۔