بوسٹن: (ویب ڈیسک) حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں بڑھتی عمر کیساتھ دماغی صحت کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرسکتی ہیں۔
یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین نے ایک مطالعہ کیا ہے جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں دماغی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سبز پتے والی سبزیاں کھانے سے دماغ کی عمر 11 برس تک کم ہوجاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ان سبزیوں میں فولیٹ، فائلوکوئنین اور لیوٹین پائے جاتے ہیں جو دماغی افعال مثلاً یادداشت اور بہتر سمجھ بوجھ کےلیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ ان سبزیوں میں بی ٹا کیروٹین، کائمپ فیرول اور الفا ٹوکو فیرول دماغ کی حفاظت کرتے ہیں اور بڑھاپے میں ہونے والے تکلیف دہ ذہنی عارضوں کو دور کرتے ہیں۔