لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے زیادہ نمک کا استعمال آنتوں کے مفید بیکٹیریا کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال معدے اور آنتوں میں پائے جانے والے صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور ان کے متاثر ہونے سے ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق ہوجاتا ہے۔ ساتھ ہی دیگر کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جو انسان کے فطری دفاعی نظام کو متاثر کرتی ہیں۔ اگرچہ نمک اور بلڈ پریشر کے درمیان گہرا تعلق پہلے ہی دریافت ہوچکا ہے لیکن نمک کی معدے کے بیکٹیریا کو تباہ کرنے کی وجہ پہلی بار سامنے آئی ہے۔
یہ تحقیق جرمنی میں واقع میکس ڈیلبرؤک سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن میں ہوئی ہے۔ تاہم ماہرین نے اس ضمن میں مزید تحقیقات پر زور دیا ہے۔