جرمنی: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ اور پریشانی سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذہنی تناؤ عارضہ بصارت کے لیے بھی انتہائی مضر ہے۔ یہ موتیا سمیت آنکھوں کی بینائی تک چھین سکتا ہے۔ ذہن پر مسلسل بوجھ اور دباؤ کا اثر آنکھوں کے ذیلی اعصابی نظاموں پر بھی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بینائی متاثر ہوجاتی ہے۔