وینکووا: (دنیا نیوز) ماہرین نے دل کی رگوں اور شریانوں کو کھولنے والا سمارٹ اسٹنٹ تیار کرلیا۔
جدید اسٹنٹ امراض قلب کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے اہم ایجاد، یہ اسٹنٹ خود کار طریقے سے شریان میں خون کے بہاؤ کو نوٹ کرتے ہوئے ائرلیس سگنل کے ذریعے ڈاکٹر اور مریضوں کو خون کی نالیاں سکڑنے سے خبردار کرتا ہے۔ اس سے قبل دل کی بند رگوں کو کھولنے والے اسٹنٹ جب ایک بار بند رگ اور شریان کو کھول دیتے تھے تو اسی جگہ پر موجود رہتے تھے جبکہ جدید سمارٹ اسٹنٹ خون کے بہاؤ میں معمولی سی کمی کو بھی نوٹ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو خبردار کرسکتے ہیں کہ کسی مقام سے دل کی شریان دوبارہ تنگ ہورہی ہے۔