نیویارک: (ویب ڈیسک) سیب انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید پھل لیکن کون سا سیب ذیابیطس کے مریضوں کےلیے زیادہ مفید ہے؟ یہ شوگر کے مریضوں کے لیے جاننا ضروری ہے۔
ویسے تو پھل اور سبزیاں صحت کے لیے بہتر ہوتی ہیں لیکن ان کی اقسام اپنی مخصوص غذائیت یا خاصیت کے اعتبار سے ایک دوسرے پر فوقیت رکھتی ہیں۔اسطرح سیب کی بھی دو اقسام ہوتی ہیں۔ سبز سیب اور لال سیب جسے گالا سیب بھی کہتے ہیں۔ سبز رنگ کا سیب جسے کچا سیب بھی کہا جاتا ہے، اس میں شوگر کی مقدار لال سیب کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ ایک درمیانے سائز کے سبز سیب میں 17 گرام جب کہ درمیانے سائز کے لال سیب میں 23 گرام شوگر پائی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے لال کے مدمقابل ذیابیطس کے مریضوں کےلیے سبز سیب زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔