کراچی: (دنیا نیوز) چھ روزہ مہم کے دوران 19 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ افتتاح سوبراج ہسپتال میں کمشنر کراچی صالح فاروقی نے کیا۔
کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، اس چھ روزہ مہم میں شہر کی 170 یونین کونسلز میں 19 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کا افتتاح کیا کمشنر کراچی صالح
فاروقی نے سوبراج ہسپتال میں کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کیلئے بڑی کامیابی ہے کہ رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ انسداد پولیو میں 5 ہزار سے زائد رضا کار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم میں عملے کے ساتھ والدین بھرپور تعاون کریں۔