ردی کاغذات کی کچی سیاہی صحت کے لیے نقصان دہ

Last Updated On 01 July,2018 09:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیاہی قلم کیلئے روشنائی مگر انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین کہ مطابق ردی کاغذات میں کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جان لیوا ہوسکتی ہے۔

ردی اخبارات اور کتابوں کی کچی سیاہی صحت کے لیے نقصان دہ، عوام اپنی زندگیوں کو لاحق سنگین خطرے سے بے خبر، بازاروں میں دکاندار سموسے پکوڑے جلیبیاں اور کھانے پینے کی دوسری اشیاء اکثر ردی اخبار یا کتاب کے ورق میں لپیٹ کر دیتے ہیں۔ ان کاغذوں پر تحریروں کی کچی سیاہی ان اشیاء کے ساتھ معدے میں پہنچ جاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ عمل سلو پائزننگ ہے، جو کینسر اور ہیپاٹائٹس سمیت متعدد جان لیوا بیماریوں کا باعث ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بیچارے جانتے ہی نہیں کہ وہ چٹ پٹی چیزوں کے ساتھ سیاہی کی صورت زہر بھی اپنے ہاتھوں سے نگل رہے ہیں۔