لاہور: (ویب ڈیسک) پھلوں کا بادشاہ عام تو سب کو پسند ہے لیکن ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اس مزیدار پھل کو کھانا محفوظ ہے یا نہیں؟ یہ جانا بھی بہت ضروری ہے۔
پھلوں کا بادشاہ آم صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہے۔ فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہے، اس سے جسم کو وٹامن سی ملتا ہے جو کہ جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اب سوال آتا ہے کہ کیا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی آم اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا عام افراد کے لیے ہے تو اس کا جواب طبی ماہرین ان الفاظ میں دیتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اپنا بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی غذا ایسی ہونی چاہئے جو اس لیول کو کنٹرول میں رکھ سکے۔
آسان الفاظ میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے شکار افراد آم کھا سکتے ہیں لیکن روزانہ آم کا صرف ایک سلائیس کھائیں اور مینگو شیک سے گریز کریں۔