نارتھ کیرولینا: (ویب ڈیسک) کینسر کی تشخیص کے لیے خون کے نمونوں پر مبنی مائع بایوپسی کا طریقہ ایجاد، اب آواز کی لہروں سے کینسر کی شناخت کی جائے گی۔
ڈیوک یونیورسٹی، ایم آئی ٹی اور سنگاپور کی ننیانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے مل کر ایک آلہ بنایا ہے جو آواز کے ذریعے کینسر کے ذرات کو خون سے الگ کرکے بہ آسانی شناخت کرسکتا ہے۔ خون کو ایک باریک نالی سے گزار کر اور اس پر ایک خاص سمت سے آواز کی لہریں پھینک کر کینسر والے بڑے اور سخت خلیات کوخون کی سطح پر لایا جا سکتا ہے۔ اس عمل میں کینسر کا خلیہ تباہ نہیں ہوتا اور اسے آسانی سے بعد میں بہت تفصیل سے دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کس قسم کا کینسر ہے۔
ماہرین نے اس آلے کی ایجاد کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔