گوبھی معدے کے لیے انتہائی مفید غذا

Last Updated On 10 July,2018 08:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گوبھی کئی امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گوبھی معدے کے لیے انتہائی مفید غذا ہے اور یہ بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں میگنیشیئم کی مقدار پٹھوں، عضلات اور دماغ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق گوبھی کی غذائیت برقرار رکھنے کے لیے اسی کسی بھی طرح پکایا جاسکتا ہے جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ البتہ اسے ابالنے سے اس کے غذائی اجزا ضائع ہوجاتے ہیں۔