ممبئی میں موسلادھار بارشیں ، نظام زندگی تباہ

Last Updated On 09 July,2018 12:16 pm

ممبئی (دنیا نیوز ) بھارتی شہر ممبئی میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، سکول، کالجز بند جبکہ ٹرین سروس معطل کرنا پڑی۔

ممبئی دو روز سے شدید بارش کی لپیٹ میں ہے، سڑکیں پانی سے بھر گئیں، ٹریفک کی روانی متاثرہوئی، سکول اور کالجز بند جبکہ ٹرین سروس بھی معطل کرنا پڑگئی۔

لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے، کل سے ممبئی میں دو سو ملی میٹر بارش پڑچکی ہے۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے کل تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔۔