لاہور: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جب کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا، سری نگر میں شہادتوں پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں متعدد افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و ستم جاری، کپواڑہ کے علاقے میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک اور نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا، برہان وانی کی برسی کے دوسرے دن سری نگر میں احتجاج کیا گیا، "فضا "مظلوم شہریوں کا قتل عام بند کرو" کے نعروں سے گونجتی رہی، قابض فورسز نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا، لاٹھی چارج اور شیلنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے، کئی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔