لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ پر ایک اور قبل از وقت انتخابات کی تلوار لٹکنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران وزیر خارجہ بورس جانسن سمیت تین وزراء مستعفی ہو گئے، بورس جانسن اور تھریسامے کے درمیان بریگزیٹ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
برطانیہ میں بھی ایک بار پھر قبل از وقت انتخابات کا طبل بجنے کا امکان، وزیر خارجہ بورس جانسن سمیت تین وزراء عہدوں سے مستعفی ہو گئے، بریگزیٹ سےمتعلق پالیسی پر وزیر اعظم تھریسامے اپنی ہی پارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین وزراء وزیر اعظم سے اختلافات کے باعث عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں جن میں وزیرامور برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس اور ڈپٹی سیکرٹری سٹیو بیکر بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز برطانوی کابینہ نے بریگزیٹ کے بعد یورپ کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم وزیر خارجہ بورس جانسن یورپی یونین سے مکمل علیحدگی کے حامی ہیں۔