ممبئی (دنیا نیوز ) بھارت کی فلم نگری اور کاروباری شہر ممبئی میں چار روز سے جاری بارش نے معمولات زندگی میں رخنہ ڈال دیا۔ ریاست اتر پردیش میں دریائے سریو میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گیا،
بھارت میں مون سون کی بارشوں نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے، ممبئی کے علاقے دادر میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہے اور لوگوں کو دفتروں اور کام پر جانا مشکل ہو گیا ہے۔
کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ہے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ ادھر اتر پردیش میں دریائے سریو کے کنارے آباد گاؤں رودولی کو سیلاب کے شدید خطرے کی وجہ سے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔