امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں تیزی آگئی

Last Updated On 11 July,2018 08:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) واشنگٹن نےچینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تو بیجنگ نے بھی جوابی وار کی ٹھان لی۔

دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں میں تجارتی جنگ تیز ہوگئی، امریکا نے گزشتہ روز 200بلین ڈالرز کی چینی مصنوعات پر دس فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تو چین نے بھی جوابی وار کی ٹھان لی۔ بیجنگ نے امریکی اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد اور محفوظ تجارت کیلئے چین کا ساتھ دیں، گزشتہ ہفتے واشنگٹن نے چونتیس بلین ڈالرز کی چینی درآمدات پر پچیس فیصد اضافی ٹیکس لگایا تھا۔ اس کے جواب میں بیجنگ نے بھی اسی دن امریکی درآمدات پر پچیس فیصد زائد ٹیرف کا اطلاق کر دیا تھا۔