لاہور: (روزنامہ دنیا) اس وقت دنیا میں تقریباً 37 ملین افراد ایڈز میں مبتلا ہیں جن کی مدد کرنے کیلئے سائنسدان چاول کی ایسی ایک قسم بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ایڈز کا علاج کر سکتی ہے۔
امریکہ، برطانیہ اور سپین کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے چاول کے بیجوں کو جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے اس قابل بنا دیا کہ وہ ایچ آئی وی خلیات کو ٹارگٹ کر کے انہیں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غریب اور دیہی علاقے جہاں روایتی ادویات پہنچ سے دور ہیں وہاں ان جینیاتی طور پر تبدیل کئے گئے چاولوں کی زیادہ مقدار میں پیداوار بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
چاول محدود وسائل اور زمین کے باوجود کاشت کرنے میں آسان ہوتے ہیں، ایک بار فصل کی کٹائی ہو جائے تو اس کے بیجوں کو پیس کر پیسٹ بنایا جاسکتا ہے جسے ایک کریم کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ ان چاولوں کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں اور قواعدی پابندیوں کی فہرست پر یہ پورا اترتے ہیں۔