لندن (دنیا نیوز ) نیند کے ماروں کے لئے برطانوی دارالحکومت لندن میں نئی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جب موقع ملے اٹھارہ پاؤنڈ میں ایک گھنٹہ سو جائیں۔
لندن کے علاقے شورڈچ میں کھلا ہے پوپ اینڈ ریسٹ جہاں مدھم روشنی، خوشبو سے معطر اور کانوں اور آنکھوں کو بند کرنے کے ماسک کے ساتھ کمرے میسر ہیں، جب بھی نیند کا غلبہ ہو پرسکون ماحول میں سو جائیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک تہائی لوگ مکمل نیند سے محروم ہیں، اس کی وجہ کام کی زیادتی، دور دراز گھر ہونے کی وجہ سے لمبا سفر، پارٹیاں ہیں، اب یہ کمرے ریلوے سٹیشن، دفاتر اور کاروباری اداروں میں بنانے کا منصوبہ ہے۔