جرمنی: (دنیا نیوز) سورج کی روشنی سے چارج ہوکر چلنے والی گاڑی اگلے سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو ایندھن کے حوالے سے ہونے والے خرچے سے لوگوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
جرمن کمپنی سونو موٹرز کا سولر پاور سے چلنے والی الیکٹرک کار کی تیاری پر کام جاری ہے، اس گاڑی کو سئیون کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے بونٹ، اطراف اور چھت پر 330 سولر پینلز نصب ہوں گے جبکہ اس کا بیٹری سسٹم 250 کلومیٹر تک کا سفر کرسکے گا، جس کے بعد اسے ری چارج کرنا ہوگا۔ گاڑی کا پروٹو ٹائپ ماڈل سامنے آچکا ہے اور اب سولر چارجنگ سسٹم کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس گاڑی کے اربن اور ایکسٹینڈر 2 ورژن ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق سولر پینل سے ہی یہ گاڑی 30 کلومیٹر تک سفر طے کرسکے گی۔