جراثیم شناخت کرنیوالی ایپ تیار کر لی گئی

Last Updated On 23 September,2018 09:17 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ماہرین نے 100 ڈالر کی ایک سمارٹ کٹ اور ایپ تیار کی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے بہت کم وقت میں مرض کی بنیاد بننے والے جراثیم شناخت کئے جاسکتے ہیں۔

ماہرین نے اس ایپ کو بیکٹی کاؤنٹ کا نام دیا ہے جسے ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ کٹ میں ڈی این اے کی تعداد کو بڑھانے والا ایک نظام بھی موجود ہے جس سے جراثیم کی پہچان میں آسانی ہوجاتی ہے ۔