لاہور: (دنیا نیوز) فرانسیسی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کینسر کا علاج صحت بخش غذاؤں سے ممکن ہے۔
فرنچ نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کی تحقیق کے مطابق زیادہ نمک، چینی اور چربی سے بھرپور غذا کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے جبکہ صحت بخش کھانوں کا انتخاب سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ کیک، بسکٹ، پڈنگ اور ٹماٹو کیچپ وغیرہ کینسر کا خطرہ بڑھانے والی چند غذائیں ہیں۔