نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی طبی ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کےلیے واکر نہ خریدیں کیونکہ واکر تیز بھاگنےکی وجہ سے ہر سال ہزاروں زخمی بچوں کو ہسپتال آنا پڑتا ہے۔
امریکا کی ریاست اوہائیو میں چلڈرن یسپتال کے طبی ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہےکہ وہ چھوٹے بچوں کےلئے واکر خریدنا بند کردیں۔ کیو نکہ بچے تیز بھاگنےکے چکر میں زخمی ہوجاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گزشتہ 25سال میں دولاکھ تیس ہزار زخمی بچے ہسپتال لائے گئے، جن کی عمر پندرہ ماہ سے کم تھی۔
ڈاکٹرز کےمطابق بے بی واکر میں بچے کی چلنے کی رفتار ایک سیکنڈ میں چار قدم ہوتی ہے، جو بہت زیادہ ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ بچوں کو بیٹھ کر کھیلنے کی اشیاء دیں تا کہ وہ پہلے گھٹنوں کے بل اور پھر قدم قدم چلنا سیکھیں۔