لاہور(نیٹ نیوز) سام سنگ سمارٹ تھنگز ٹریکر نامی ایک گیجٹ متعارف کرانے جارہا ہے جو آپ کو کھوئی ہوئی اشیا ڈھونڈنے میں مدد دیگا۔
گیجٹ ایل ٹی ای ایم کی مدد سے کام کریگا۔کمپنی نے یہ گیجٹ آپ کے پالتو جانور، آپ کے بچوں اور کھوئی ہوئی اشیا کی موجودہ جگہ کا تعین کرنے کیلئے بنایا ہے ۔ ٹریکر پر موجود پاور بٹن دو بار دبانے سے گیجٹ سمارٹ تھنگز ایپ سے اپنی جگہ کے سگنلز بھیجے گا اس میں ایس او ایس بھیجنے کا بھی آپشن موجود ہے۔
یہ ٹریکر دیگر سام سنگ سمارٹ تھنگز سے مطابقت رکھتا ہے اور دیگر سمارٹ پراڈکٹس کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے یہ ایک بار چارج کرنے پر ایک ہفتے تک چل سکتا ہے ۔