لاہور (نیٹ نیوز ) بھارت میں موبائل فونز کے نرخوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایپل کے ماڈلز سکس ایس اور ایٹ پلس جو کچھ عرصہ قبل بھارت میں بے حد مقبول تھے اب ان کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔
آئی فون ایکس آر اور ایکس ایس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ایپل نے اپنے فونز کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ کیا ۔ امریکا میں آئی فون ایکس، آئی فون سکس ایس ، اور آئی فون ایس ای کے نرخوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا اور اس وقت آئی فون سکس ایس کے نرخ 52 ہزار سے کم ہو کر 34 ہزار، آئی فون سکس پلس کے نرخ 61 ہزار سے کم ہو کر 44 ہزار ہوچکے ہیں اور دیگر ماڈلز میں بھی کمی آنے کا امکان ہے ۔
موبائل فون صارفین کی جانب سے کمپنی کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے وقتوں میں کمپنی کی جانب سے موبائلز کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔