لاہور (دنیا نیوز ) طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ بڑی عمر کے صحتمند لوگوں کے لیے روزانہ اسپرین کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
امریکا اور آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند معمر افراد کو روزانہ اسپرین گولی نہیں کھانی چاہئے۔
اسپرین 70 سال سے زیادہ کے صحت مند لوگوں کے جسم کے اندر خون کے رساؤ کے امکان کو بڑھا دیتی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جان لیوا ہو سکتا ہے۔