لاہور (دنیا نیوز ) روبوٹس انسانوں کا نعم البدل بننے کو تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روبوٹس 2025 تک انسانوں کا 52 فیصد کام اپنے ذمہ لے لیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ورلڈ اکنامک فورم کے ایک حالیہ مطالعہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے۔
2025 تک روبوٹس انسانوں کا 52 فیصد کام خود انجام دینے لگیں گے۔ رپورٹ کے مطابق روبوٹس، موجودہ ورک فورس کے مقابلے میں دو گنا زیادہ کام نمٹائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق روبوٹک مشینیں اکاؤنٹنگ، کلائنٹ مینجمنٹ، انڈسٹریل، پوسٹل اور سیکریٹریل سیکٹرز میں انسانوں کی جگہ لے لیں گی جبکہ سیلز، مارکیٹنگ اور کسٹمر سروس، ای کامرس اور سوشل میڈیا جیسے پیشوں میں انسانوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔