لاہور: (روزنامہ دنیا) اب خبر یہ آئی ہے کہ لاتعداد بیوٹی پراڈکٹس میں شامل خوفناک کیمیکلز خواتین کے جسم میں ہارمونز کا حساس توازن بگاڑتے ہیں جس سے بریسٹ کینسر ہوسکتا ہے۔
قبل ازیں ایک اور تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ بال رنگنے کے بہت سے کیمیکل بھی خواتین میں بریسٹ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں تاہم اب ایک نئی تحقیق کی گئی جس میں بتایا گیا کہ میک اپ اور بیوٹی پراڈکٹس میں پیرابینس اور بینزوفینونس جیسے کیمیکل ہوتے ہیں جو جسمانی ہارمونز کو متاثر کرتے ہیں ان میں وہ ہارمونز بھی ہیں جو ماں بننے میں مدد دیتے ہیں۔