سیول (نیٹ نیوز) بین الاقوامی ماہرین اور انجینئروں کی ٹیم نے جسم پر پہنی جانے والی ایک ایسی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو آپ کی جلد کو سپیکر اور مائیک میں بدل سکتی ہے۔
جنوبی کوریا کے السن نیشنل انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر ہیون ہیوب اور دیگر ماہرین نے سننے اور بولنے سے معذور افراد کیلئے یہ ٹیکنالوجی وضع کی ہے تاہم اسے معمولی ردو بدل کیساتھ مختلف طبی آلات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
یہ آواز کی لہروں کو باقاعدہ اور قابلِ فہم ’’صدا‘‘ میں تبدیل کرتی ہے اسے تبدیل کرکے آواز کے ان پٹ اور آؤٹ پٹ آلات میں بھی ڈھالا جاسکتا ہے ۔
اس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھاتے ہوئے ماہرین نے دوسرے مرحلے میں جلد سے چپکنے والے لاؤڈ سپیکر اور مائیکروفون تیار کئے ہیں جو باریک ہونے کے باوجود آواز کے سگنل خارج کرسکتے ہیں ، اگلے مرحلے میں اس ٹیکنالوجی کو تجارتی پیمانے پر بنانے کی کوشش کی جائیگی۔