حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں ایچ آئی وی اور ایڈز وائرس میں مسلسل اضافہ جاری ہے، صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ان علاقوں میں لوگوں کی سکریننگ کی جاری ہے۔
حیدرآباد کے نواحی علاقے کی 2 یونین کونسلوں مسو بھرگڑی اور ہٹڑی کے گاؤں میں صوبائی محکمہ صحت کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ایچ آئی وی وائرس کی مسلسل سکرننگ کی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے 17 مئی 2018 سے یکم اکتوبر 2018 تک ان علاقوں میں 2546 لوگوں کے سکریننگ ٹیسٹ کیے گئے۔ ان سکرننگ ٹیسٹ کے دوان 75 افراد میں ابتدائی طور پر ایچ آئی وی وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، حیدرآباد ضلع میں 45 ایڈز کے مریض ہیں۔ جن میں سے 25 نئے مریض ہیں اور 20 پرانے مریض ہیں۔
صوبائی پروگرام کے مینجر ایڈز کنٹرول ڈاکٹر یونس چاچڑ کے مطابق تمام مریضوں کے لیے ادویات کراچی کے بجائے اب حیدرآباد سے فراہم کی جارہی ہیں اور نواحی علاقوں میں لوگوں کی مسلسل سکریننگ کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایڈز اور ایچ آئی وی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ ان علاقوں میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے سب سے بڑے اسباب میں اطائی ڈاکٹر، سرنج کا دوبارہ استعمال اور جنسی بے راہ روی اور دیگر عوامل شامل ہیں۔