کتوں کے ذریعے جان لیوا امراض کی تشخیص بھی ممکن، برطانوی سائنسدان

Last Updated On 31 October,2018 07:04 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کتوں کے ذریعے جاسوسی کے علاوہ جان لیوا امراض کی تشخیص میں بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کتے نہ صرف کینسر اور ذیابیطس کے چند اقسام کی تشخیص کر سکتے ہیں بلکہ یہ ملیریا جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص بھی باآسانی سونگھ کے کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر کتوں کو ایسی بیماریوں کی تشخیص کے لیے چند ماہ کی تربیت دی جائے تو وہ ایسی بیماریوں کا فوری طور پر پتہ لگانے میں ڈاکٹرز کی مدد کر سکتے ہیں۔