ادرک کا استعمال معدے کی تیزابیت دور کرنے میں مفید

Last Updated On 27 October,2018 09:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ادرک کا استعمال معدے کی تیزابیت کو دور کرنے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق معدے میں تیزابیت سے جسم کے افعال کو خاصہ نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ یہ شکایت مرغن کھانوں کی وجہ سے خاصی عام ہوتی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کو خوراک کاحصہ بنانا اور اس کی چائے پینا تیزابیت کے اثر کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔