'امتحان سے ایک رات قبل جاگ کر تیاری کرنا صحت کیلئے نقصان دہ'

Last Updated On 26 October,2018 04:12 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ امتحان سے ایک رات قبل جاگ کر تیاری کرنا صحت پر برے اثرات مرتب کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بہت سے طلبہ امتحان سے پہلے پوری رات جاگ کر تیاری میں گزارتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے علم میں اضافے کا باعث بنے گا لیکن برطانیہ کے رائل ہالو وے یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق رات جاگ کرپڑھائی کرنے سے کتب پر صحیح طرح توجہ مرکوز نہیں ہوپاتی بلکہ اس سے دماغی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔