'ریشے دار غذا کا استعمال متعدد بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار'

Last Updated On 26 October,2018 04:14 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ریشے دار غذا کا استعمال متعدد بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غذائی ریشوں سے بھرپور خوراک کھانے سے امراضِ قلب اور شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم ہو جاتا ہے جبکہ اس سے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول میں بھی کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ فائبرز والی غذا وزن کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔