ریستوران کا کھانا صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ، طبی تحقیق

Last Updated On 17 December,2018 10:38 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ریستورانوں میں ملنے والے کھانے میں فاسٹ فوڈ سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں جس سے صحت کو زیادہ نقصان لاحق ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین نے طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ ایک وقت کے کھانے میں 600 کیلوریز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے لیکن ریستوران میں اوسطاً 1033 اور فاسٹ فوڈ میں 751 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین نے مختلف ریستوران اور فاسٹ فوڈ کی چیزوں پر تحقیق کی۔ ان میں سے آدھے سے زیادہ پکوان ایسے تھے جن میں 1000 سے زیادہ کیلوریز پائی گئیں۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایرک رابنسن نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج حیران کن نکلے۔

جب محققین نے ریستوران اور فاسٹ فوڈ چینر سے موصول کی جانے والی ایک ہی کھانے کی ڈش کا موازنہ کیا تو بھی یہی پایا کہ ریستوران کے کھانے میں زیادہ کیلوریز موجود تھیں۔

ڈاکٹر رابنسن کا خیال ہے کہ اس کی وجہ کھانا بنانے کے طریقہ کار بھی ہو سکتے ہیں، ظاہر ہے کہ فوڈ انڈسٹری کو اپنے کھانے میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔

تحقیق کے مطابق گھر میں پکا کھانا کیلوریز میں سب سے کم ہوتا ہے
کھانے کی ڈشز کے نام کے ساتھ ان میں کیلوری کی مقدار کے بارے میں گاہکوں کو بتانے کے منصوبے پر برطانوی حکومت غور کر رہی ہی۔