اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری اور میاں صاحبان نے عوام کا خون چوسا ہے، عوام ان کے اثاثے جانتی ہے آصف علی زرداری اور میاں برادرں سے لوٹا ہوا پیسے واپس لے کر عوام پر لگاہیں گے۔
وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اقتدار عوام نے دیا جبکہ سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیا، سابق حکومتوں کی ترجیح تعلیم اور صحت نہیں تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس ماہ کے آخر تک دو کروڑ ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے جس سے عوام کو بہتر اور معیاری علاج معالجے کی سہولت ملے گی، عامر کیانی نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ ہسپتال میں شہر کے سرکاری ہسپتالوں کی طرح علاج فری کروایا جائے ، ہسپتال میں ڈائلائسز پر کوئی توجہ نہیں جو گورنمنٹ کی ترجیحی ہے۔
عامر کیانی نے کہا کہ اعضا کی پیوند کاری کا سینٹر بھی بناہیں گے، ہسپتال کے مخلتف شعبوں کے لئے پی سی ون طلب کرلیا ہے، جڑواں شہروں میں چار بڑے نئے ہسپتال جلد بنائیں گے، کنٹوٹمنٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو انتظامیہ نے بریفنگ بھی دی۔