بغیر کھڑکی والے طیارے باہر کا پورا منظر دکھائیں گے

Last Updated On 19 November,2019 09:10 am

لندن: (روزنامہ دنیا) فضائی سفر کے دوران اکثر و بیشتر مسافروں کے درمیان کھڑکی والی نشست حاصل کرنے پر جھگڑا رہتا ہے اور زیادہ تر مسافر بورڈنگ کے وقت خصوصی طور پر کھڑکی والی نشست کی خواہش کرتے ہیں تاکہ وہ فضائی سفر میں اونچائی سے باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔

مسافروں کی شدید خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک برطانوی ٹیکنالوجی فرم نے جدت لاتے ہوئے مستقبل میں طیاروں کو اس طرح ڈیزائن کرنے کا پروگرام بنایا ہے جس میں پورا طیارہ آسمان کے پینورامک ویو (چاروں طرف پھیلے ہوئے منظر) میں تبدیل ہوجائے گا۔

اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل میں طیاروں کی کھڑکیاں ختم کردی جائیں گی اور پورا طیارہ ‘او ایل ای ڈی’ ٹچ سکرین سے ڈھک دیا جائے گا جس سے ہر نشست ایک قسم کی ‘ونڈو سیٹ’ بن جائے گی۔ جب تک یہ طیارے حقیقت میں تیار کئے جائیں گے، امید ہے کہ تب تک اس سے کہیں زیادہ جدید اور بہتر او ایل ای ڈی ڈسپلے مارکیٹ میں آچکے ہوں گے۔