سان تیاگو: ( روزنامہ دنیا) چلی میں مظاہرین نے گرین لیزر لائٹس سے پولیس کا ڈرون مار گرایا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں مظاہرین نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے پولیس کا ڈرون تباہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 40 سے 50 افراد نے اچانک گرین لیزر لائٹس نکال لیں اور ہوا میں ویڈیو بنانے کیلئے موجود پولیس کے ڈورن کو ٹارگٹ کرلیا، مسلسل لائٹس پڑنے کے 20 سیکنڈ ز بعد ڈرون کی رفتار آہستہ ہونے لگی اور وہ زمین پر آگرا۔