لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی کمپنی نے اڑنے والی موٹرسائیکل تیار کرنے کی ٹھان لی اور اس کیلئے 20لاکھ ڈالر ( 31 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے ) مختص کر دئیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اڑنے والی موٹرسائیکل 15 ہزار فٹ کی بلندی تک جا سکے گی اور 400 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی، اس کا نام ’’تفریحی بائیک‘‘ رکھا گیا ہے۔
اس کے دوما ڈلز بنائے جائیں گے، ایک کمرشل استعمال کیلئے ہو گا جبکہ دوسرا فوجی مقاصد اور حکومتی استعمال کیلئے بنایاجائیگا۔ کمپنی نے موٹرسائیکل کے ڈیزائن کی گرافک فوٹوز جاری کر دی ہیں۔