زخموں پر دوا اور پٹی ایک ساتھ لگانے والا سپرے

Last Updated On 14 November,2019 03:32 pm

مونٹانا: (روزنامہ دنیا) ایک نئی ٹیکنالوجی کی بدولت مرہم، دوا اور پٹی کو ایک سپرے کی صورت میں براہِ راست زخموں پر لگایا جا سکتا ہے ، اس طریقے میں الیکٹرو سپننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل الیکٹرو سپننگ عمل کو پالیمر کے ریشے تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، اگر اس میں مصنوعی ریشوں (فائبر) کی جگہ حیاتیاتی یا طبی مٹیریل استعمال کیا جائے تو اسے مریضوں کے زخم پر لگایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے تیارکردہ ایک دستی آلے کی مدد سے ایسے ریشے بنائے جا سکتے ہیں جنہیں زخم پر استعمال کیا جائے تو خشک ہونے پر پٹی نمودار ہو جاتی ہے، یہ عمل لیبارٹری میں مختلف مادوں پر آزمایا گیا تو پٹی کے اس تیز رفتار نظام کے انتہائی مثبت اثرات دیکھنے میں آئے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جنگی صورتحال یا بم دھماکوں کے بعد زخمیوں کی زندگی بچانے کیلئے یہ پٹی انتہائی کارآمد ہے، یہ خودکار انداز میں زخم کو نہ صرف فوری بند کر دیتی ہے جس سے انفیکشن کے خطرات باقی نہیں رہتے بلکہ خون کا رساو بھی فوری بند ہو جاتا ہے جس سے انسانی جان بچائی جا سکتی ہے۔

مرہم اور پٹی کا یہ تیز رفتار نظام انسانی جسم پر متعدد بار آزمائے جانے پر ببھی تمام تجربات امید افزا رہے ہیں۔