ان ہدایات پر عمل کریں اور اپنے فون کا ذاتی ڈیٹا لیک ہونے سے بچائیں

Last Updated On 19 November,2019 11:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اینڈروئیڈ اور آئی فون پر موجود ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے آپ اس کے لیک ہونے کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

فون ڈیٹا لیک ہونے کے زیادہ واقعات اکثر ان دکانوں پر ہوتے ہیں جہاں آپ انھیں ٹھیک کروانے کیلئے دیتے ہیں۔ صارف اپنے فون کا پاس ورڈ عام طور پر دکاندار کو دے دیتے ہیں جس سے اس بات کا قوی احتمال ہوتا ہے کہ وہ اسے اپنے پاس محفوظ کر لے۔

احتیاطی طور پر ضروری ہے کہ آپ دکاندار کے سامنے اپنا فون ٹھیک کروائیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے فون ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کو پہلے فیکٹری سیٹنگ پر ری سیٹ کردیں، اس کے بعد مزید اضافی ڈیٹا ڈالیں اور ڈیلیٹ کردیں۔ اس تمام عمل کو متعدد مرتبہ دہرائیں، اس سے آپ کا ضروری ڈیٹا خود بخود ختم ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کیلئے سافٹ ویئرز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے سی کلینر اور اریزر کے سوفٹ ویئر سے اپنا فون کمپیوٹر کے ساتھ لگا کر اس کو ڈیلیٹ کر دیں۔ اس عمل سے کوئی بھی آپ کا ڈیٹا دوبارہ حاصل نہیں کر سکے گا۔