ماہرین نے رنگ بدلنے والے آکٹوپس کو خواب قرار دے دیا

Last Updated On 20 November,2019 03:16 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو جاری ہوئی تھی جس میں آکٹوپس رنگ بدل رہا تھا، ماہرین نے اس ویڈیو کو محض خواب قرار دے دیا ہے کیونکہ اُن کے نزدیک آکٹوپس ایسی خصوصیات کا حامل نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے آکٹوپس کا رنگ سرمئی دکھایا گیا جو بع دمیں بھورے میں تبدیل ہوا اور پھر بالکل سیاہ ہوگیا تھا۔ حیران کن طور پر جب آکٹو پس اپنے مخصوص مقام کی طرف پہنچا تو وہ دوبارہ سیاہ سے بھورے رنگ میں تبدیل ہو گیا۔ تاہم ماہرین کے مطابق ایسا ہونا ممکن نہیں کیونکہ اس میں یہ خصوصیات نہیں ہوتیں انہوں نے اس معاملے کو خواب قرار دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حتمی تحقیق میں کیا سامنے آتا ہے حالانکہ ویڈیو میں تو آکٹوپس رنگ بدلتا صاف نظر آ رہا ہے۔

صارفین نے کہا کہ آکٹوپس کیمو فلاج یعنی رنگ تبدیل کر کے خود کو دشمن سے بچاتا ہے۔