لاہور: (ویب ڈیسک)مائیکرو ویو کو کھانے کی چیزیں سکینڈوں میں گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب جدید ٹیکنالوجی نے مشروبات اور ڈرنکس کو بھی سکینڈوں میں ٹھنڈا کرنے کا حل دریافت کرلیا ہے۔
جی ہاں! جیسے آپ سکینڈوں میں مائیکرو ویو کے ذریعے چیزوں کو گرما گرم کردیتے ہیں بالکل اسی طرح اب مائیکروویو کےذریعے مشروبات کو بھی سکینڈوں میں ٹھنڈا کیا جاسکے گا۔
حال ہی میں امریکی ریاست لاس ویگاس میں سالانہ کنزیومر الیکٹرانک شو 2020 کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی جدید ٹیکنالوجی کی ایجادات کی نمائش کی گئی۔ اس ریورس مائیکرو ویو کی سی ای ایس 2020 میں نمائش کی گئی ہے۔
اس جنو ڈیوائس کو میٹریکس کی جانب سے بنایا گیا ہے جس کی مدد سے آپ مشروبات کو سکینڈوں میں ٹھنڈا کر سکتے ہیں۔ یہ جنو ڈیوائس تھرموالیکٹرک کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرم مشروب کو سکینڈوں میں ٹھنڈا کر دیتی ہے۔
میٹرکس (ڈیوائس بنانے والے) کے مطابق یہ ڈیوائس 12 اونس کین کو کمرے کے درجہ حرارت سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک 2 منٹ میں ٹھنڈا کردیتی ہے جب کہ اس ڈیوائس کے ذریعے ایک وقت میں ایک ہی کین یا بوتل کو ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے۔
اس جنو ڈیوائس کو صارفین 199 ڈالرز کی قیمت پر خرید سکیں گے جس کے پری آرڈر 5 جنوری 2020 سے شروع ہوگئے تھے۔