کھانا بنانا اب نہایت آسان ریفریجریٹر اپنے اندر محفوظ اشیا پکانے کی ترکیب بتانے لگا

Last Updated On 08 January,2020 12:31 pm

سیول: (روزنامہ دنیا) جنوبی کوریا میں ایک ایسا ریفریجریٹر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اپنے اندر سبزیوں، پھلوں، گوشت اور مصالحہ جات کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ان چیزوں کو پکانے کا طریقہ بھی بتائے گا۔ دوسری جانب گرم مشروب کو منٹوں میں انتہائی سرد کرنیوالی جادوئی بوتل بھی مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین کمپنی کے تیارکردہ سمارٹ ریفریجریٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ریفریجریٹرکئی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی کمپنی نے ایسی بوتل پیش کی ہے جو اپنے اندر رکھے گئے مشروب کو صرف چند منٹوں میں اتنا ٹھنڈا کرسکتی ہے کہ اسے پیتے ہی دانت بجنے لگیں۔ دراصل یہ بوتل نہیں بلکہ مشروبات ٹھنڈا کرنے والا ایک آلہ ہے جسے ’’جونو‘‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ اپنے ڈیزائن میں بھی بہت سادہ ہے اور اس میں صرف دو بٹن ہیں۔