لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دنیا کی سب سے نامور امریکی کار کمپنی ٹیسلا کو پاکستان میں فیکٹری لگانے اور 10 سال تک صفر ٹیکس کی سہولت کے ساتھ کسٹم فری درآمد فیکٹری کے سیٹ اپ کی پیشکش کر دی۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی کمپنی کو دعوت اس وقت دی جب گاڑیاں بنانے والی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ اب 5 لاکھ کے قریب الیکٹرک گاڑیاں برلن میں فیکٹری لگا کر بنائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر رساں ادارے العربیہ انگلش کی طرف سے شائع کی گئی خبر پر فواد چوہدری نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایلن مسک کو پاکستان میں فیکٹری لگانے کی دعوت دی۔
US automaker Tesla plans to build half a million electric vehicles a year at its future factory outside Berlin.https://t.co/evCPcsLUyD
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) January 5, 2020
وفاقی وزیر نے ٹویٹ میں ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کو کہا کہ اب آپ کی اگلی منزل پاکستان ہو سکتی ہے، ہم آپ کو 10 سال تک صفر ٹیکس کی سہولت کے ساتھ کسٹم فری درآمد فیکٹری کے سیٹ اپ کی پیشکش کرتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی پیشکش آپ کو کوئی دوسرا ملک نہیں کرے گا جب کہ پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فری لانس سافٹ وئیر برآمد کننددگان ہے۔
Dear @elonmusk your next destination may be Pak,68% of world population lives within 3.5 hrs fligt radius from Isld,we offer ten years zero tax facility and custom free import for factory setup,no other country may offer,plus we are worlds 3rd biggest freelance software exporters https://t.co/CkHznHAQ1P
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2020
یاد رہے کہ امریکا کی کار ساز کمپنی برلن کے قریب گرونہیڈ میں چوتھی فیکٹری بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جہاں وہ مستقبل میں ٹیسلا ماڈل کے ساتھ ساتھ ماڈل 3 اور ماڈل وائی سمیت 5 لاکھ الیکٹرک کاریں (برقی کاریں) تیار کرے گی۔
تاہم امریکی کمپنی کے مالک ایلن مسک نے ابھی تک فواد چوہدری کے ٹوئٹ یا دعوت نامے پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔